جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کرینگے: عمران خان

عمران خان

لاہور: عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم کا آئین و قانون پر اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے، انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اپنے اہم ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ چند دنوں میں جیل بھرو تحریک کی تاریخ کا اعلان کروں گا، انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کریں گے، جب سے امپورٹڈ حکومت آئی آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، حالات یہ ہیں کہ پولیس بھی عدالتوں کی بات نہیں سنتی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن سے بھاگ رہی تھی، عدالت نے انہیں حکم دیا اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کی فوری تاریخ دیں، ایک ماہ ہوگیا اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے، آئین ہمارے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے، لوگوں کو اٹھایا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرنے پر تشدد کیا جاتا ہے، کونسا آئین اجازت دیا ہے ایک ٹوئٹ پر اعظم سواتی پر تشدد کیا جائے، اعظم سواتی کو دوبارہ جیل میں ڈالا گیا، 30مقدمات درج کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: انتقامی کارروائیوں کے پیچھے کچھ اور لوگ ہیں، انتخابات کی تاریخ دینا پڑے گی : عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو عدالت نے ضمانت دی اس کے باوجود اٹھالیا گیا، شیخ رشید پر سندھ اور بلوچستان میں مقدمے درج کرادیے جاتے ہیں، عدالت 4 بار آئی جی پنجاب کو کہتی ہے فواد چودھری کو پیش کریں، عدالتی حکم کے باوجود پولیس فواد چودھری کو اسلام آباد لے جاتی ہے، شہباز گل پر تشدد کیا گیا جوقانون کے خلاف ہے، شہباز گل پر تشدد بھی کیا گیا اور اسے کوئی ریلیف بھی نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو پر امن لانگ مارچ تھا، عوام پر بدترین تشدد کیا گیا، کونسا آئین اجازت دیتا ہے پر امن احتجاج پر تشدد کیا جائے، ہمارے دور میں انہوں نے 3 بار دھرنے، لانگ مارچ کیے، سختی نہیں کی، قوم کا آئین و قانون پر اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں