جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

حکومت کو گرایا جائے ڈالر خود بہ خود گر جائے گا : فیصل جاوید

حکومت کو گرایا

اسلام آباد : پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا ہے کہ ہر چیز مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، اس حکومت کو گرایا جائے ڈالر خود بہ خود گر جائے گا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو واپس لیا جائے۔ قیمتوں میں اضافہ آج رات 12 بجے سے واپس ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹر بہرہ مند تنگی کے عمران خان سے متعلق بیان پر سینیٹ میں پی ٹی آئی کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ جب سے عمران خان کی حکومت گئی ہے، زراعت کا شعبہ نیچے آگیا ہے۔ ہماری حکومت میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے بھاری رقوم آ رہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج مہنگائی کی لہر ہے، ہر چیز مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ ان سب چیزوں کا ایک ہی حل ہے کہ عوام میں جایا جائے۔ اس حکومت کو گرایا جائے ڈالر خود بہ خود گر جائے گا۔

متعلقہ خبریں