جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ایٹمی جنگ شروع ہوسکتی ہے : سینیٹر سراج الحق

ایٹمی جنگ شروع

اسلام آباد : سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر کے چاروں اطراف چار ایٹمی قوتیں موجود ہیں، اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو ایٹمی جنگ شروع ہوسکتی ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، انڈیا نے اعلان کیا ہم پاکستان کا پانی بند کریں گے، مودی کو اگر موقع ملا تو وہ پاکستان کے حصے کا پانی بھی بند کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے چاروں اطراف چار ایٹمی قوتیں موجود ہیں۔ اگر اقوام متحدہ نے مسئلہ حل نہ کیا تو کسی بھی وقت اس علاقے میں ایٹمی جنگ شروع ہوسکتی ہے، 72 سال میں کشمیریوں نے جو جدوجہد کی انسانی تاریخ میں اس کی مثال کم ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آو آئی سی نے مسئلہ کشمیر پر آج تک کچھ نہیں کیا، پاکستان آو آئی سی سے باہر نکلے : رضا ربانی

ان کا کہنا تھا کہ آزادی کی خاطر کشمیریوں نے اوسط چار شہید قربان کیے ہیں۔ بدقسمتی ہے انڈیا پر ایسے شخص کی حکمرانی ہے، جسے دنیا پاگل آدمی سمجھتی ہے۔ گجرات میں اس آدمی نے 3 ہزار سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ اس شخص کی جانب سے آج بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کی جارہی ہے۔ مودی سے ہر چیز کی توقع کیا جاسکتی ہے، اس شخص نے بنگلہ دیش کے دورے میں بے شرمی سے اعلان کیا کہ بنگلہ دیش بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایسے شخص کے بارے میں یہ سوچنا کہ اس سے بات ہوسکتی ہے یہ ناممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اعلان کیا کہ جو بھی ایل او سی کی طرف جائے گا غدار ہوگا، عمران خان کے اس اعلان کے بعد کشمیری نوجوانوں کو مایوسی ہوئی۔

متعلقہ خبریں