جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جلسے پر معاہدے کے مطابق عمل نہ ہوا تو قانونی کارروائی کریں گے : راجہ بشارت

جلسے پر معاہدے کے

لاہور : راجہ بشارت نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام کی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالے، جلسے پر معاہدے کے مطابق عمل نہ ہوا تو قانونی کارروائی کریں گے۔

وزیر قانون راجہ بشارت نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ڈی ایم کی خواہش پر گوجرانوالہ اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔ کورونا کے تناظر میں پی ڈی ایم قیادت کو صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔ کورونا ایکٹ کے تحت جلسے پر پابندی لگا سکتے تھے۔ جلسہ انتظامیہ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہائی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت ہر ممکنہ حد تک لوگوں کو جلسہ گاہ پہنچنے سے روک رہی ہے : عظمیٰ بخاری

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوام کی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالے۔ اپوزیشن کو قومی ذمہ داریوں کا بھی احساس کرنا چاہیے۔ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ جلسے پر معاہدے کے مطابق عمل نہ ہوا تو قانونی کارروائی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جلسہ گاہ میں لاکھوں لوگ جمع ہوں گے۔ جناح اسٹیدیم میں 20 ہزار لوگ آسکتے ہیں۔ ہمیں تحریری طور کہا گیا کہ شرکاء کو ماسک، سینی ٹائزر فراہم کریں گے۔

متعلقہ خبریں