جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اگر این سی او سی اقدام نہیں اٹھائے گا تو ہم خود اقدام اٹھائیں گے: مراد علی شاہ

این سی

کراچی: مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگر این سی او سی اقدام نہیں اٹھائے گا تو ہم خود اقدام اٹھائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ہاں چھ مہینے میں چھ آئی جی تبدیل نہیں ہوتے، خط روٹین میں لکھے جاتے ہیں، نہ پہلے نہ اب میرا آئی جی سے کوئی جھگڑا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سندھ آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ناراض ہوگئی

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو دو تجاویز دی لاک ڈاؤن نہ کرنے کی تجویز نہیں دی، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز دی، میری کوئی تجویز مسترد نہیں ہوئی۔ آج ہم جس طرح بچے ہوئے ہیں یہ وہی ابتدائی اقدامات کی وجہ سے ہوا۔ اگر این سی او سی اقدام نہیں اٹھائے گا تو ہم خود اقدام اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی تیسری لہر بہت شدید ہے، لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے : وزیر اعظم

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے، ہم نے تجویز دی ہے کہ کورونا ویکسین کے لئے تمام عمر کے افراد کی رجسٹریشن کریں۔

متعلقہ خبریں