جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

”نو ماسک، نو سروس“ کی پالیسی پر عمل ہوا تو کورونا کا پھیلاؤ کم ہوگا : وزیر اعلیٰ پنجاب

نو ماسک،

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دکاندار” نو ماسک، نو سروس“ کی پالیسی پر عمل کریں تو کورونا کا پھیلاؤ کم ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔ کورونا نے پوری دنیا میں سیاسی، سماجی اور معاشی تبدیلیاں برپا کی ہیں۔ کورونا سے بچنے کیلئے ماسک، سینی ٹائزر اور سماجی فاصلہ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ پنجاب کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ دکاندار”نو ماسک، نو سروس“ کی پالیسی پر عمل کریں تو کورونا کا پھیلاؤ کم ہوگا۔ انسداد کورونا مہم کی کامیابی کے لیے حکومتی کاوشوں کے ساتھ عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے۔ کورونا کب تک رہے گا کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

متعلقہ خبریں