جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکہ تصادم کا مؤقف اپناتا ہے تو ردعمل پر مجبور ہو جائیں گے : شمالی کوریا

امریکہ تصادم کا مؤقف

پیانگ یانگ : شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکہ تصادم کا مؤقف اپناتا ہے تو سخت اور یقینی ردعمل کا اظہار کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کے دفاع کے لیئے جدید ہائپرسونک میزائل سسٹم کی تیاری ان کا جائز حق ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق جوہری اور بیلسٹک ہتھیاروں کے پروگرام کو آگے بڑھانے والوں پر پابندیاں عائد کرنے کا واشنگٹن کا اقدام خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، امریکہ جان بوجھ کر صورتحال کو بڑھا رہا ہے۔ اگر امریکہ تصادم کا مؤقف اپناتا ہے تو اس پر سخت اور یقینی ردعمل کا اظہار کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی میزائل پروگرام سے منسلک شمالی کوریا اور روسی افراد پر پابندیاں

امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ اس وقت ہوا جب پیانگ یانگ نے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں میزائلوں کا تجربہ کیا۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے بیان میں امریکہ کی پابندیوں پر "گینگسٹر” جیسی منطق کا استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا، ان کا کہنا تھا کہ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ جنوبی کوریا اپنے جائز حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں