جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جلسے کا مقام تبدیل، عثمان ڈار کو آزاد نہ کیا تو ذمہ دار حکومت ہو گی : شفقت محمود

عثمان ڈار کو آزاد

سیالکوٹ : شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئے تو ہمیں لاک ڈاؤن اور پہیہ جام کرنا پڑے گا، عثمان ڈار اور کارکنوں کو آزاد نہ کیا گیا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل رات کو پرامن ورکروں پر تشدد کیا گیا۔ عثمان ڈار اور کارکنوں پر تشدد اور گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم نے امپورٹڈ حکومت کو کہا تھا کہ ہمیں جمہوری حق استعمال کرنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی ہدایت پر انتظامیہ نے کارروائی کی۔ ہم پرتشدد ماحول نہیں بنانا چاہتے ہیں۔ اگر اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئے تو ہمیں لاک ڈاؤن اور پہیہ جام کرنا پڑے گا۔ رات کے تین بجے نہتے کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اللہ نے عمران خان کو ایکسپوز کردیا، وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں : مصطفیٰ کمال

پی ٹی آئی نے جلسے کا مقام تبدیل کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسہ آج شام کو وی آئی پی گراؤنڈ میں ہو گاْ انتظامیہ فوری طور پر عثمان ڈار اور کارکنوں کو رہا کرے۔ عمران خان آج جلسے سے خطاب کریں گے۔ ہماری کوشش ہے پر امن سے احتجاج جاری رکھیں گے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ قوم اس وقت شدید سیاسی اور معاشی بحران سے گزر رہی ہے۔ ہماری حکومت کو ہارس ٹریڈنگ اور پیسوں کی بندر بانٹ سے نکالا گیا ہے۔ ناجائز حکومت کے پاس کوئی حل نہیں ہے۔ اس حکومت کے پاس آنی جانیاں تو ہیں لیکن نتیجہ صفر ہے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ باپ اور بیٹا صرف اپنے مقدمات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایف آئے اے نے ایک درخواست دی ہے کہ ہم اس کیس کر آگے لے کر نہیں چل سکتے ہیں۔ عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آنے والی حکومت عوام کے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے۔ ہماری جدوجہد ایک ہی نقطے پر ہے کہ الیکشن کروائے جائیں۔ عثمان ڈار اور کارکنوں کو آزاد نہ کیا گیا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔

متعلقہ خبریں