جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

دنیا ہمارے سامنے شرائط نہ رکھے ہم اپنی مرضی کی حکومت بنائیں گے

امیر

کابل: امیر خان متقی کا کہنا ہے کہ جو لوگ افغانستان سے جانا چاہتے ہیں وہ جانے کیلئے آزاد ہیں، دنیا ہمارے سامنے شرائط نہ رکھے ہم اپنی مرضی کی حکومت بنائیں گے۔

افغان عبوری وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان کی مدد کا اعلان کرنے والے ممالک کا خیر مقدم کرتے ہیں، رقم افغان بینک کے ذریعے مستحقین تک پہنچائی جائے گی، عالمی برادری سے اپیل ہے صحت، تعلیم، انفرا انسٹرکچر میں مدد کریں، جو لوگ افغانستان سے جانا چاہتے ہیں وہ جانے کیلئے آزاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونر ممالک نے افغانستان کے لیے 1.2 ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا : اقوام متحدہ

امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار افغانستان آئیں ان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے، عالمی ادارے افغانستان میں منصوبے مکمل کریں، تعاون کریں گے، تاجرخود بھی منافع کمائیں اور افغان عوام کو بھی فائدہ دیں، تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، کسی ملک کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا سے اپیل ہے افغانستان کیلئے انتشار والی پالیسی نہ اپنائیں، آئیں مثبت رائے اختیار کریں افغانستان کو ترقی کرنے دیں، ہماری کابینہ میں ہر قوم سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، اسلامی نظام کی مخالفت کرنے والے اپنے گھروں میں موجوود ہیں، افغانستان میں غیر ملکی دباؤ کو مسترد کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ مولوی امیر متقی کا کہنا تھا کہ دنیا ہمارے سامنے شرائط نہ رکھے ہم اپنی مرضی کی حکومت بنائیں گے، قطر اور پاکستان نے ہمارا بہت ساتھ دیا، تعاون کرنے پر پاکستان، یو اے ای، قطر کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ خبریں