جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اگر شیر ہیں تو 20 پولنگ اسٹیشن میں مقابلہ کریں : تحریک انصاف کا ن لیگ کو چیلنج

اگر شیر ہیں تو

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو اس الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ میدان لگائیں گے، اگر شیر ہیں تو 20 پولنگ اسٹیشن میں مقابلہ کریں۔

این اے 75 ڈسکہ میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں جیت پی ٹی آئی کی ہوئی۔ فیصلہ جلد عوام کے سامنے آجائے گا۔ ن لیگ کے کارکنوں نے حلقے کا امن و امان خراب کیا۔ ہمارے لوگ شہید ہوئے، فیصل آباد اور شیخوپورہ سے غنڈوں کو لایا گیا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ 337 پولنگ اسٹیشن پر پہلے ن لیگ کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔ تمام نتائج یہ لوگ تسلیم کرچکے تھے۔ یہ لوگ الیکشن کو صرف متنازع بنانا چاہتے ہیں۔ آج الیکشن کمیشن میں ان لوگوں نے بڑا یوٹرن لیا۔ الیکشن کی رات ان لوگوں نے آر او کو 23 پولنگ اسٹیشن پر اعتراض کا کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈسکہ میں پاکستان کے آئین کو کھلم کھلا چیلنج کیا گیا : سعد رفیق

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آی کے ووٹ کا دفاع کریں گے۔ ن لیگ کو اس الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ میدان لگائیں گے، اگر شیر ہیں تو 20 پولنگ اسٹیشن میں مقابلہ کریں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ قانونی طور پر الیکشن کمیشن رزلٹ روکنے کا مجاز نہیں۔ مسلم لیگ ن کو 23 پولنگ اسٹیشن پراعتراض ہے تو وہاں دوبارہ الیکشن کرالے۔ الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے، ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے اپنا موقف بدل لیا ہے، الیکشن کمیشن جانے اور وہ جانیں۔

متعلقہ خبریں