جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

راناثناءاللہ جیسے بندے ہوں تو ن لیگ کو دشمن کی ضرورت نہیں: فرخ حبیب

فرخ حبیب

لاہور: فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ راناثناءاللہ جیسے بندے ہوں تو ن لیگ کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔

رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سبطین خان کل پنجاب کے اسپیکر منتخب ہوجائیں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگ والے پریشان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے پاس عوام مینڈیٹ نہیں ہے، ضمنی انتخابات میں عوام نے انہیں مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنایا جائے، الیکشن کمیشن کو کونسی رکاوٹ ہے: رانا ثناءاللہ

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ راناثناءاللہ جیسے بندے ہوں تو ن لیگ کو دشمن کی ضرورت نہیں، حمزہ شہباز 100 روز تک خیراتی وزیر اعلیٰ کے طور پر کام کرتے رہے، حمزہ شہبا ز کے دور میں ظلم و بربریت،انتقامی کارروائیاں کی گئیں۔

متعلقہ خبریں