جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آزاد کشمیر میں شفاف الیکشن ہوں تو پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی : یوسف رضا گیلانی

پیپلزپارٹی کلین سوئپ

ملتان : یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں صاف و شفاف الیکشن ہوں تو پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی۔

سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تمام امت مسلمہ کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ آزاد کشمیر میں صاف و شفاف الیکشن ہوں تو پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : افغان سفیر کی بیٹی کا اغواء، دودھ کا دودھ پانی کا پانی کرنا چاہتے ہیں : وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ آئے دن پیٹرول اور دیگر اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیںْ حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کابل کے حالات ٹھیک ہو تو اسلام آباد کے حالات بھی ٹھیک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں