جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

اگر پلان نہیں تو الیکشن میں جائیں، ورنہ وہ ہو جائے جو ملک برداشت نہیں کر پائے گا : تیمور جھگڑا

تو الیکشن میں

لاہور : صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ اس حکومت پر آئی ایم ایف اور دوست ممالک اعتماد نہیں کرتے۔ اگر ان کے پاس پلان نہیں ہے، تو پھر الیکشن میں جائیں۔

وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور ظفر جھگڑا نے لاہور میں ترجمان پنجاب حکومت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جو معیشت کے ساتھ ہو رہا ہے، وہ بہت بڑا چیلنج ہے۔ اگر الیکشن نہ ہوئے تو شاید وہ کچھ ہو جائے، جس کو ملک برداشت نہیں کر پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں میں معیشت کو نقصان ہو تو پورے پاکستان کی معیشت کو نقصان ہوگا۔ گزشتہ سات مہینے میں ایک سو بیس ارب خیبر پختونخوا کو منتقل نہیں کیے گئے۔ تیس ارب روپے انہوں نے قبائلی علاقوں کے بجٹ سے کاٹے ہیں، اسک ی وجہ سے ترقیاتی کام رک گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک ترقیاتی بجٹ کے مد میں پانچ ارب روپے منتقل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایم این ایز کے لیے سولہ ارب رلیز کر دیئے۔ اگر آپ باجوڑ میں بیٹھے ہیں تو سوچیں قبائلی کیا سوچتے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان سیاستدان کے لبادے میں ایک آمر ہیں : شیری رحمان

صوبائی وزیر نے کہا کہ سیلاب میں وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا، امداد کا مگر آج تک ایک روپیہ نہیں ملا۔ صحت کارڑ کا پروگرام زبردست پروگرام ہے۔ پچھلے بارہ مہینوں میں دس لاکھ لوگوں نے لوگوں نے استعمال کیا۔

تیمور ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی آڈیو لیکس ہوئی تھیں، شہباز صاحب کو کہہ رہی تھیں کہ صحت کارڑ بند کر دیں۔ صوبے مین صحت کارڑ بند نہیں ہوا، بس شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ اسپتال کو لسٹ سے نکالا ہے اور بتیس نئے اسپتال کو شامل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل اسحاق ڈار نے کہا کہ مفتاح اسمعیل نے کچھ نہیں کیا۔ آئی ایم ایف ان سے پلان پوچھ رہی ہے۔ یہ پتہ نہیں آئی ایم ایف کو کیا کیا پلان بتا رہے ہیں۔ اس حکومت پر آئی ایم ایف اور دوست ممالک اعتماد نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ان کے پاس نہیں رہا اور کوئی پلان بھی ان کے پاس نہیں۔ اگر ان کے پاس پلان نہیں ہے، تو پھر جائیں الیکشن میں اور ملک مستحکم ہو اور ہم بحران سے نکل جائیں۔

متعلقہ خبریں