جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سکیورٹی تھریٹ نہیں تو کرکٹ ٹیموں نے پاکستان آنے سے انکار کیوں کیا؟ پیپلز پارٹی

پاکستان آنے سے

اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار پر حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کردیا ہے۔

پی پی رہنماء نیئر بخاری نے کہا ہے کہ نیوزیلینڈ کا بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار موجودہ حکومت پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا انکار وزیراعظم کی سفارتی ناکامی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم اے کی طرح ای وی ایم بھی بدنیتی پر مبنی ہے : شازیہ مری

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے اسامہ بن لادم کو شہید اور طالبان کی تعریف کی جائیگی تو پاکستان پر منفی اثرات ہی پڑیں گے۔ کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد سے انکار کی وجوہات سامنے لائی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ اگر کوئی سکیورٹی تھریٹ نہیں تو کرکٹ ٹیموں نے پَاکستان آنے سے انکار کیوں کیا ہے؟

متعلقہ خبریں