جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

استعفے پر اگر ہم نے دھوکہ دیا تو جس نے دینے تھے وہ تو دیں: سعید غنی

سعید

کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر اعتراض نہیں کیا، ن لیگ کو پیپلزپارٹی اس وقت اسٹیبلشمنٹ لگ رہی ہے شاید اس لئے پیپلزپارٹی پر حملہ آور ہے، استعفے پر اگر ہم نے دھوکہ دیا تو جس نے استعفے دینے تھے وہ تو استعفے دیں۔

وزیر تعلیم سعید غنی کی پی پی رہنماؤں کے ہمراہ سندھ اسمبلی کی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ این اے 249 کے انتخابی نتائج کی دوبارہ گنتی پر اعتراض نہیں کیا، ن لیگ کو پیپلزپارٹی اس وقت اسٹیبلشمنٹ لگ رہی ہے شاید اس لئے پیپلزپارٹی پر حملہ آور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کو مناسب آدمی سمجھ کر ان کا احترام کرتا تھا: سعید غنی

وزیر خزانہ شوکت ترین کی پریس کانفرنس پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا آصف علی زرداری نے پہلے ہی کہا تھا کہ نیب اور معشیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھاکہ انتخابی نتائج فوج کی تحویل میں دینے کا مطالبہ نے ن لیگ کی سوچ بے نقاب کی ہے۔

متعلقہ خبریں