جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

اگر ہماری بات مان لی جاتی تو آج افغانستان میں صورتحال مختلف ہوتی : فواد چوہدری

اگر ہماری بات

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کر رہا ہے، اگر ہماری بات مان لی جاتی تو آج افغانستان میں صورتحال مختلف ہوتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بی بی سی ورلڈ سے گفتگو میں کہا کہ افغانستان میں نگران سیٹ اپ کے اعلان پر ردعمل دینا قبل ازوقت ہوگا۔ اگر ہم وزیر خارجہ کو کابل بھیجتے تو وہ وہاں کس سے ملاقات کرتے؟ میڈیا سے معلوم ہوا کہ سی آئی اے کے سربراہ کابل میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ کابل میں حکومت کی عدم موجودگی میں انٹیلی جنس ادارے فریم ورک تشکیل دیتے ہیں۔ ہمیں افغانستان کے ساتھ سنگین مسائل درپیش رہے ہیں۔ سنگین مسائل میں داعش، پناہ گزینوں کے مسائل اور ٹی ٹی پی کی مائیگریشن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ اور کراچی سے گرفتار 700 سے زائد افغان مہاجرین ڈی پورٹ

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ ہماری بات چیت ہوتی رہی ہے۔ پاکستان نے طالبان کے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں سہولت فراہم کی۔ افغانستان میں غیر ملکی شہریوں کو انخلاء میں پاکستان نے مدد فراہم کی۔ ہم نے افغانستان میں پھنسے ہزاروں لوگوں کو نکالا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی شہریوں کے انخلاء کی کوششوں کو دنیا نے سراہا۔ 2007 اور 2011 میں ہم جو کہہ رہے تھے وہ صحیح ثابت ہوا۔ اگر ہماری بات مان لی جاتی تو آج افغانستان میں صورتحال مختلف ہوتی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغان جنگ میں ہمیں 80 ہزار جانوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ میں ہمارا 150 ارب روپے کا معاشی نقصان ہوا۔

انہوں نے مزید کہ بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کر رہا ہے، ویڈیو گیم میں لڑائی کو دکھایا گیا، بھارتی میڈیا نے ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ پنج شیر میں پاکستان نے کارروائی کی۔ بھارتی میڈیا کے تمام ٹاک شوز میں پنج شیر کی کہانی بنائی گئی۔

متعلقہ خبریں