جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

دولت میں اضافہ ہوگا تو ملک کا قرضہ اتارسکیں گے : وزیر اعظم عمران خان

دولت میں اضافہ ہوگا تو

اسلام آباد : وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ماضی کے قرضوں کی وجہ سے مزید قرضے بڑھے، دولت میں اضافہ ہوگا تو ہم ملک کا قرضہ اتارسکیں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد رکھا۔ موقع پر وزیرِ اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب آدمی کو اپنا گھر بنانے کیلئے سستے قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بے گھر افراد کے لئے 35 ہزار اپارٹمنٹس بنا کر وعدہ پورا کریں گے : وزیر اعلیٰ پنجاب

انہوں نے کہا کہ آسان قرضوں کیلئے ہماری کوششیں کامیاب ہوئیں۔ قرضوں کیلئے بینک بھی تیار ہیں اور اسکیمیں بھی لانچ ہورہی ہیں۔ بینکوں کو چھوٹے قرضے دینے کی عادت نہیں تھی۔ ایف ڈبلیو او کا کہنا ہے لوگوں کے گھر 2 سال میں مکمل ہوں گے۔ سی ڈی اے نے اس منصوبے میں بہت کام کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ بدقسمتی سے ماضی کے قرضوں کی وجہ سے مزید قرضے بڑھے۔ دولت میں اضافہ ہوگا تو ہم ملک کا قرضہ اتارسکیں گے۔ پچھلے سال سیمنٹ کی فروخت تاریخ میں سب سے زیادہ ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں