جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عمران خان سے مہنگائی کا پوچھو تو کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا: احسن اقبال

احسن

اسلام آباد: احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے 3 سال میں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، عمران خان سے مہنگائی کا پوچھو تو کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا۔

رہنما (ن) لیگ احسن اقبال کا پروگرام ’’نیوز نائٹ وِد انیقہ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے عوام پر مہنگائی بم گرادیا ہے، پی ڈی ایم 20 اکتوبر سے مہنگائی کیخلاف ریلی نکالے گی، عوام کی طاقت سے حکومت کو گھر بھیجیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تحائف کی تفصیل نہ بتانا دراصل عمران نیازی کا اقرار جرم ہے: احسن اقبال

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کوئی پلان نہیں، حکومت نے 3 سال میں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، موجودہ حکومت کے پاس کسی بھی قسم کی صلاحیت نہیں، عمران خان سے مہنگائی کا پوچھو تو کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو تجربہ نہیں کہ معیشت کس طرح چلتی ہے، حکومت کو غریب طبقے اور مزدور کی تکلیف کا احساس نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں