جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چینی قونصلیٹ حملےسے متعلق خاصے شواہد ملے ہیں ،آئی جی سندھ

چینی قونصلیٹ حملےسے متعلق خاصے شواہد ملے ہیں ،آئی جی سندھ

کراچی:چینی قونصلیٹ حملہ، پشت پناہی کرنے والوں کا نام سامنے آگیا، کلیم امام

آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے کہا ہے کہ چینی قونصلیٹ حملےسے متعلق خاصے شواہد ملے اور پشت پناہی کرنے والوں کا نام بھی سامنے آگیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید کلیم امام کا کہنا تھا کہ ’گلستان جوہر میں بم دھماکا ہوا جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا، ہم معلوم کررہے ہیں کہ دہشت گردی کی کارروائی کے پیچھے کیا مقاصد تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’پرفیوم چوک دھماکے کے سہولت کاروں سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات کے دوران کچھ شواہد ملے جن پر کام شروع کردیا۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ’گلستان جوہر دھماکے کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا بھی ہوسکتا ہے، تحقیقات کے بعد ہی میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

آئی جی سندھ کا کہنا  کہ کراچی بڑا شہرہے، یہاں بہت سےگروپ کام کررہے ہیں، پولیس اور دیگر اداروں نے متعدد ملزمان کو حراست میں لیا اور کئی وارداتیں ناکام بھی بنائیں۔چینی قونصل خانے پر حملے سے متعلق تحقیقات میں بہت سے اہم شواہد ملے، دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کا نام سامنے آگیا۔

 

متعلقہ خبریں