جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آئی جی سندھ کی نمازجمعہ کے اجتماعات میں سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت

آئی جی سندھ نے نمازجمعہ کے اجتماعات میں تمام مساجد امام بارگاہوں اور دیگر کھلے مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کی ہدایات کر دی ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ کلیم امام نے ہدایت کی ہے کہ نماز جمعہ کے آغاز تا اختتام تک حفاظتی صورتحال نوٹ کی جائے، ضلعی ایس ایس پیز باقاعدہ سیکیورٹی مانیٹرنگ، علاقوں میں ایس ایچ اوز گشت اور ایس ڈی پی اوز کو موجودگی کا پابند بنائیں گے، پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ جیسے اقدامات کونمازجمعہ کے اجتماعات کےاطراف میں ترجیح دی جائےاور باالخصوص شرپسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔

کلیم امام نے ہدایت کی کہ تھانوں کے درمیان، باالخصوص داخلی اورخارجی راستوں پرمربوط روابط کے تحت حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں، حفاظت کے مجموعی امور کو متعلقہ ایس ایچ اوز اپنی سپرویژن میں ممکن بنائیں، انٹیلی جینس کو علاقوں کی سطح پر بڑھایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اطلاعات کو بروقت فالو کیا جائے اورکسی بھی عذر یا پس وپیش سے گریز کیا جائے، پولیسنگ کے عمل میں قانون پسند شہریوں کے احترام کو ملحوظ خاطررکھا جائے، مساجد امام بارگاہوں اورجمعہ کی مناسبت سے مختص کردہ کھلے مقامات کے منتظمین سے مسلسل رابطوں کو یقینی بنایا جائے، شہری کسی بھی مشکوک حرکت سرگرمی یا مشتبہ ولاوارث گاڑی بیگ پارسل وغیرہ کی اطلاع فوری مددگار 15,قریبی موبائل تھانہ یا ایس پی دفاتر کو دیں۔

متعلقہ خبریں