جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

آئی جی سندھ کے معاملے پر مزید مشاورت نہیں ہوسکتی: مراد علی شاہ

مراد

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سے آئی جی سندھ کے معاملے پر مزید مشاورت سے معذرت کرلی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو جواب دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ اب آئی جی سندھ کے معاملے پر مزید مشاورت نہیں ہوسکتی۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا جواب وزیراعظم عمران خان کے سامنے رکھوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی کی تبدیلی میں وزیر اعظم کی مرضی بھی شامل ہے،مراد علی شاہ

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ٹیلی فون کرکے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مشاورت کا کہا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو ہدایت کی تھی کہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے آئی جی سندھ کی تعیناتی کو مکمل کریں، جس کے بعد گورنر نے وزیراعلیٰ کو فون کیا اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید مشاورت سے معذرت کرلی۔

متعلقہ خبریں