آئی جی سندھ نے پولیس کی فائرنگ سے بچے کی ہلاکت پر معافی مانگ لی

کراچی: آئی جی سندھ کلیم امام نے پولیس کی فائرنگ سے 19 ماہ کے احسن کی ہلاکت پر معافی مانگ لی.

تفصیلات کے مطابق کلیم امام نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پولیس کی جانب سے معافی مانگتا ہوں، ہم چاہتے  ہیں کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں.

انہوں نے کہا کہ پولیس کو ٹریننگ کرانے کے لیئے افسران سے درخواست کی ہے، پوری کوشش کریں گے کہ آئندہ ایسا کوئی سانحہ نہ ہو.

کلیم امام نے کہا کہ سندھ پولیس کو واقعے پرافسوس ہے، پولیس رول آف لا فالو کرتی ہے، پولیس عوام، عدالتوں کو جوابدہ ہیں، کل اور کچھ  روز پہلے کے واقعات پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ اب بڑا اسلحہ ختم کردیا ہے، چھوٹے ہتھیار سے ٹریننگ کرائیں گے،  ڈھائی ہزار سے زیادہ پولیس کے جوان شہید ہوئے، 53 فیصد قتل کی واردتوں میں کمی آئی ہے،  موبائل چھیننےکی وارداتوں میں بھی کمی آئی، حال میں ہونے والے واقعات کو ٹریس کیا گیا ہے، 71 دہشت گرداور 12 ٹارگٹ کلرز گرفتارکیے۔