جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پولیس اہلکار پر فائرنگ کا واقعہ، آئی جی سندھ نے ایس ایس پی کیماڑی سے تفصیلات طلب کرلیں

ایس ایس پی کیماڑی سے

کراچی : آئی جی سندھ نے سائٹ ایریا میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے شہادت پر ایس ایس پی کیماڑی سے تفصیلات طلب کرلیں۔

میٹروول سائٹ ایریا میں فائرنگ کے ذریعے شہید پولیس اہلکار شیراز سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ فرننٹیر کالونی کا رہاشی شہید اہلکار ایس ایس یو میں تعینات تھا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں ڈاکو بے لگام، شہری لاکھوں روپوں سے محروم

پولیس کے مطابق اہلکار واقعے کے وقت موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے چار خول ملے ہیں۔ اہلکار کی کسی سے ذاتی رنجش بھی چل رہی تھی۔ واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

آئی جی سندھ نے ایس ایس پی کیماڑی سے تفصیلات طلب کرلیں۔ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ واقعے کی تفتیش اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں