جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

امام الحق کے والد کو دل کا دورہ، کرکٹر کی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

امام الحق

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے اپنے والد کی طبیعت میں بہتری کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

امام الحق نے ٹوٹئر پر اپنے والد کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ کچھ روز قبل انہیں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث وہ اسپتال میں داخل ہیں۔

پاکستانی بیٹر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ والدین قیمتی ہوتے ہیں، انہیں عزت دینا سیکھیں اور جب وہ آپ کے ساتھ ہوں تو انہیں اہمیت دیں۔

امام الحق نے اپنے والد کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ میرے والد کو کچھ دن قبل مائنر ہارٹ اٹیک ہوا تھا تاہم اب وہ صحتیاب ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں