آئی ایم ایف حکام آج چاروں صوبوں کے وزارت خزانہ حکام سے ملاقات کریں گے

چاروں صوبوں کے آئی ایم ایف

اسلام آباد: آئی ایم ایف حکام آج چاروں صوبوں کے وزارت خزانہ حکام سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں وفاق اور صوبوں کے درمیان ٹیکس قوانین اور ڈیٹاپر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن چاروں صوبوں کے وزارت خزانہ حکام سے ملاقات کرے گا۔ حکام وفاق اور صوبوں کے درمیان ٹیکس قوانین اور ڈیٹا پر بریفنگ لیں گے۔  

بریفنگ کے دوران سیکرٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک، چئیرمین ایف بی آر شامل ہوں گے۔ آئی ایم ایف وفد کی قیادت مشن ہیڈ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی کا جن بے قابو ہوگا، آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی

ملاقات میں ٹیکس وصولیوں میں مسلسل کمی کا جائزہ لیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام میں پیش رفت پر بھی بریفنگ دی جاۓ گی۔ اکتوبر تا دسمبر کے لیے اہداف پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو قرضے کی نئی قسط جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز آئی ایم ایف قرضے کی دوسری قسط کیلئے دستاویزات آئی ایم ایف حکام کو پیش کردیں۔ ایف بی آر کو پاکستان ریونیو سروس میں بدلنے کے کے لیے روڈ میپ بھی پیش کردیا گیا۔

سیلز ٹیکس انکم ٹیکس اور کسٹمز کے نظام میں تبدیلی کا طریقہ کار، جی ایس ٹی کو ویٹ موڈ میں بدلنے سے محصولات کے بڑھنے کا طریقہ کار اور پراپرٹی پر ٹیکس کے نئے طریقہ کار بھی پیش کی گئی دستاویزات میں شامل ہے۔