جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

آئی ایم ایف نے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا : آئی ایم ایف

نیوکلیئر پروگرام پر

آئی ایم ایف اپنے دفاع پر اتر آگیا، نمائندہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی اتھارٹیز سے نیو کلیئر پروگرام پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایستھر پریز روئز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا، پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام میں معاشی اصلاحات پر بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف نہیں، کراچی ملک کو مسائل سے نکال سکتا ہے : مصطفیٰ کمال

انہوں نے کہا کہ پاکستانی اتھارٹیز سے نیو کلیئر پروگرام پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ معاشی مسائل کے حل پر بات چیت ہوئی۔ بیلنس آف پے منٹ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں