جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

مہنگائی کا جن بے قابو ہوگا، آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے قرض پروگرام کے ساتھ ہی پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی، جس میں مہنگائی 13 فیصد کی بلند سطح تک بڑھنے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے 38 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔ پروگرام کے تحت دیگر عالمی مالیاتی اداروں اور ممالک سے مالی مدد ملنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کرپشن پر قابو پانے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے اور جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا حصہ 4 سے 5 فیصد بڑھانے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے مطالبہ کیا کہ وفاق اور صوبوں کو مل کر ٹیکس آمدن بڑھانا ہوگی۔ بجلی اور گیس قیمتوں کے تعین میں سیاسی مداخلت ختم کرنا ہوگی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال معاشی شرح نمو صرف 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں