آئی ایم ایف حکام کو قرضے کی دوسری قسط کیلئے دستاویزات پیش

قرضے کی دوسری قسط

اسلام آباد : پاکستان نے آئی ایم ایف حکام کو قرضے کی دوسری قسط کیلئے دستاویزات پیش کردیں۔

پاکستان نے آئی ایم ایف قرضے کی دوسری قسط کیلئے دستاویزات آئی ایم ایف حکام کو پیش کردیں ہیں۔ ایف بی آر کو پاکستان ریونیو سروس میں بدلنے کے کے لیے روڈ میپ پیش کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی کا جن بے قابو ہوگا، آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی

سیلز ٹیکس انکم ٹیکس اور کسٹمز کے نظام میں تبدیلی کا طریقہ کار، جی ایس ٹی کو ویٹ موڈ میں بدلنے سے محصولات کے بڑھنے کا طریقہ کار اور پراپرٹی پر ٹیکس کے نئے طریقہ کار کی دستاویزات بھی پیش کردی گئیں ہیں۔

انکم ٹیکس کی کلیکشن بڑھانے کا نیا طریقہ کار پر بھی آئی ایم ایف کے ساتھ تبادلہ خیال ہوگا۔ اسٹیٹ بینک حکام سے روپے کی قدر مارکیٹ ریٹ پر رکھنے کے نتائج پر بریفنگ لی جائے گی۔