آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو پہلی قسط آج ملنے کا امکان

اسلام آباد : پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرضے کی پہلی قسط آج ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے پہلی قسط 1 ارب ڈالر آج ملنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو بیل آؤٹ پیکج کی منظوری کے بعد چھ ارب ڈالر قرض فراہمی کا معاہدہ کیا تھا۔

ایک ارب ڈالر کی فراہمی سے پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف کی جانب سے پہلی قسط ملنے کے بعد سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھے گا۔