جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر خزانہ سے نمائندہ آئی ایم ایف کی ملاقات، معاشی صورتحال پر گفتگو

شوکت

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین سے نمائندہ آئی ایم ایف کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف کی مالی معاونت پر گفتگو کی گئی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف کے لئے نامزد نمائندہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے، قیمتوں میں کمی کیلئے انتظامی اور پالیسی اقدامات جاری ہیں، تمباکو سیکٹر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر یکم اکتوبر سے عمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پوائنٹ آف سیلر نظام ایف بی آر کا ایک اور اہم اقدام ہے : شوکت ترین

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے۔

کنٹری نمائندہ آئی ایم ای ایف نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں