جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیراعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی پر فوری طور پر ٹاسک فورس کا قیام

شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر شدید گرمی سے متعلق جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حالیہ گرمی کی شدید لہر (Heat Wave) اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر اعلی سطح کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء سید خورشید شاہ، شیری رحمن، احساس الرحمن مزاری، طارق بشیر چیمہ، مریم اورنگزیب، چیئرمین NDMA لیفٹینینٹ جنرل اختر نواز، اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیرِ تعلیم رانا تنویر حسین اور صوبائی چیف سیکٹریز وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس کو حالیہ گرمی کی شدید لہر کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ گرمی کی شدید لہر کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے لحاظ سے دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ نتاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ملک ہے۔

اسکے علاوہ پاکستان کو گلیشیئرز کے بڑے ذخائر ہونے کے باوجود پانی کی کمی کا خطرہ بھی لاحق ہے، اس سب کے براہِ راست اثرات پاکستان کی زراعت پر مرتب ہوتے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر اس حوالے سے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم سندھ کا گرمی کی چھٹیوں کا کام 31 مئی تک دینے کی ہدایت

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پانی کے بچاؤ کیلئے عوامی آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے، بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے بھی آئندہ مون سون سے پہلے فوری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

وزیرِاعظم کو چولستان میں پانی کی قلت پر بھی بریفنگ دی گئی، جس پر شہباز شریف نے چولستان میں انسانی بستیوں اور جانوروں کیلئے پانی کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے چولستان میں حالیہ گرمی کی شدید لہر میں فوری امدادی سرگرمیوں کو یقینی بنائیں، ہنزہ میں شسپر گلیشئیر واقعے میں منہدم ہوئے پُل کو فوری تعمیر کیا جائے۔

وزیرِ اعظم نے پُل کی تعمیر پر پیش رفت کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے وزارتِ تعلیم کو سرکاری سکولوں میں حالیہ گرمی کہ شدید لہر سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد اور نجی سکولوں کو ان پر عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے وزراتِ صحت کو فوری طور پر COVID-19 کے نئے سب ویرئینٹ کے حوالے سے تحقیق اور اسکے ممکنہ اثرات پر بھی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں