جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایئر لائنز کو اربوں کا نقصان، حکومت پاکستان سے فوری ریلیف پیکیج کا مطالبہ

فوری ریلیف پیکیج

کراچی : کورونا وائرس کی وباء نے ایوی ایشن انڈسٹری کا بھٹا بٹھا دیا۔ صنعت بری طرح متاثر ہے۔ پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔ ایئر لائنز کی تنظیم آیاٹا نے فوری ریلیف پیکیج مانگ لیا ہے۔

کورونا وائرس کے باعظ ہوا بازی کی صنعت بھی بڑی طرح متاثر ہے۔ ایئر پورٹ کی بندش اور فضائی آپریشن بند ہونے سے پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس سلسلے میں ائیر لائنز کی نمائندہ تنظیم آیاٹا نے حکومت پاکستان سے فوری ریلیف پیکیج مانگ لیا ہے، انٹرنیشنل ائیرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان اور سیکٹری ایوی ایشن ڈویژن کو خط لکھ اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس سے ہوا بازی کی عالمی صنعت کو بڑے پیمانے پر نقصان

خط کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ائیر لائنز اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ دنیا بھر سمیت پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ائیرلائنز بندش کا سامنا کررہی ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان میں آپریٹ کرنے والی تمام ائیرلائنز کو خصوصی ریلیف فراہم کرے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مزید نقصان سے بچانے کیلئے سی اے اے ٹیکسز اور ایروناٹیکل چارجز کم کرے۔ سابقہ ادائیگیوں میں تاخیر کی صورت جرمانے عائد نہ کیے جائیں۔ سال 2020 میں مزید لگنے والے ٹیکسز اور ایروناٹیکل چارجز فی الوقت روک دئیے جائیں۔

آیاٹا نے خط میں کہا ہے کہ مالی خسارہ کم کرنے کیلئے مزید ائیر لائنز کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔ نئے روٹس میں اضافہ اور پہلے سے بند فضائی روٹس کو دوبارہ کھول دیا جائے۔ احساس ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی خود بھی ریونیو میں کمی کا سامنا کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں