جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

تارکین وطن کو ہر صورت ووٹنگ سسٹم میں لانا چاہتے ہیں: فواد چودھری

فواد

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کو ہر صورت ووٹنگ سسٹم میں لانا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن حکام کی ذمہ داری ہے آئندہ انتخابات کو الیکٹرانک ووٹنگ پر منتقل کریں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ تارکین وطن کو ہر صورت ووٹنگ سسٹم میں لانا چاہتے ہیں، ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) بنانے کی پوزیشن میں ہیں، عمران خان کے اقتدار میں آتے ہی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو نوازشریف اور آصف زرداری پر بھروسہ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کی پیش کش، اپوزیشن کی کوئی لیڈرشپ نہیں، بکھرا ہوا گروہ ہے : فواد چوہدری

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے خوف کیوں ہے؟، کیا اپوزیشن کو یہ ڈر ہے کہ اوورسیز پاکستانی عمران خان کے ووٹرز ہیں؟، الیکشن کمیشن حکام کی ذمہ داری ہے آئندہ انتخابات کو الیکٹرانک ووٹنگ پر منتقل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کے اجرا کامعاملہ موخر کردیا گیا ہے، سرکاری اراضی پر قبضے کے خلاف مؤثر قانون سازی کے لیے بل لارہے ہیں، پبلک پراپرٹی انکروچمنٹ بل 2021 کی منظوری دے دی، سپریم کورٹ اسٹاف ہاؤسنگ کالونی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عاصم رؤف کی بطور چیئرمین ڈریپ مدت ملازمت میں 3 ماہ کی توسیع کی گئی ہے، کابینہ نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں