جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حفاظتی ویکسین کورونا کی نئی قسم کے لیئے کارآمد نہیں : ڈاؤ کالج آف بائیو ٹیکنالوجی

حفاظتی ویکسین کورونا

کراچی : پاکستانی تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ حفاظتی ویکسین کورونا کی نئی قسم کے لیئے کارآمد نہیں۔

ڈاؤ کالج آف بائیو ٹیکنالوجی کی جانب سے کورونا وائرس کی نئی برطانوی قسم پر جاری تحقیق میں نیا انکشاف ہوا ہے کہ وائرس کی دوسری قسم پر حفاظتی ویکسین مکمل طور پر کارآمد نہیں ہوسکے گی۔ تیسری لہر کی قسم پہلے سے مختلف ہے۔

وائس پرنسپل ڈاؤ کالج آف بائیوٹیکنالوجی ڈاکٹر مشتاق حسین کا کہنا ہے کہ وائرس کی یہ قسم برطانیہ سے پاکستان میں داخل ہوئی ہے۔ نئی تحقیق کو جنرل آف وائرولوجی میں جانچ پڑتال کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ حفاظتی ویکسین پہلی قسم کے لئے کارآمد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا ملک بھر سے مزید 61 افراد کی زندگی چھین گیا

انہوں نے کہا کہ ہر جاندار ارتقاء کے عمل سے گزرتا ہے۔ کورونا کی ارتقاء کا عمل تیز ہے۔ وائرس کی دوسری قسم اور تیسری لہر میں نمایاں تبدیلیاں موجود ہیں۔ ریسرچ میں وائرس کے مختلف حصوں میں موجود تبدیلیوں میں سے دو کا پتہ لگا لیا گیا۔ ریسرچ میں جنیاتی مادے کے دو خاص حصوں کو فوکس کیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ وائرس کا ایک حصہ انسانی مدافعتی نظام کے خلاف تیار مواد سے بچ سکتا ہے۔ وائرس کی نئی قسم پاکستان اور بالخصوص پنجاب میں زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں