جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پی ٹی آئی کا جیل بھرو تحریک کے حوالے سے اہم فیصلہ

جیل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پارٹی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار گرفتاریاں نہیں دیں گے، امیدوار اپنی انتخابی مہم پر توجہ دیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی امیدواروں کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کرینگے: عمران خان

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مرکزی اور صوبائی رہنماؤں سمیت کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔

متعلقہ خبریں