اسلام آباد: وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئی ایم ایف سے جلد معاہدے کی نوید سنا دی ہے۔
عائشہ غوث پاشا کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے عام آدمی پر بوجھ نہ ڈالا جائے، ٹیکس کا زیادہ بوجھ صاحب ثروت لوگوں پر ڈالا جائے گا، نئے اقدامات کا عام آدمی پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا، وزیراعظم سے مذاکرات کے فیصلوں کی منظوری لے لی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پاکستان کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف سے معاملات حتمی مراحل میں ہیں، آئی ایم ایف مشن وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے کہنے پر قوم پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں: وزیر خارجہ
انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو بعض چیزوں پرمزید وضاحت دینی ہے۔