جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اہم رہنماؤں ایف آئی اے طلب

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے

پشاور : ایف آئی اے نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اہم رہنماؤں کو 18 اگست کو طلب کر لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف فارن فنڈنگ معاملے کی انکوائری کے سلسلے میں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اہم رہنماؤں کو طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے کا عمران خان کو خط، بینک اکاونٹس کی تفصیلات اور دیگر ریکارڈ مانگ لیا

ان رہنماؤں میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق سیکریٹری جنرل و سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان شامل ہیں۔

پی ٹی آئی صوبائی فنانس سیکریٹری محمد عمران اور صوبائی ممبر فنانس محمد محسن داؤد کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں