جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

سدرن

اسلام آباد: اوگرا نے مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 6.2152 ڈالر اضافہ ہوا ہے، سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 6.8772 ڈالر فی یونٹ اضافہ ہوا۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 21.8317 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 23.7873 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل این جی کے 6 اسپاٹ کارگوز کی خریداری کے لیے ٹینڈرز طلب

خیال رہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 15.6165 ڈالر فی یونٹ تھی۔

متعلقہ خبریں