جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

امپورٹڈ وزیراعظم ہر جگہ پیسے مانگ کر ملک کو شرمندہ کرواتا ہے: عمران خان

عمران

رحیم یار خان: عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ وزیراعظم ملک کو شرمندہ کرواتا ہے، شہباز شریف نے ایک غیر ملکی انٹرویو میں بھی پیسے مانگے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف پیسے مانگ رہے ہیں، شو مارنے کیلئے مہنگے ترین ہوٹلوں میں رہ رہے ہیں، میں لائحہ عمل دینے لگا ہوں، علامہ اقبال نے شاعری کے ذریعے لوگوں کو جگانے کی کوشش کی، میں اپنی قوم کو حقیقی آزادی کیلئے جگانے کی کوشش کررہا ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جس قوم کے نوجوان جاگ جاتے ہیں انہیں کوئی غلام نہیں بنا سکتا، ہمارا مسئلہ اس ملک کے لیڈر ہیں، قوم خوددار اور آزادی چاہتی ہے، پاکستان جس نعرے پر بنا تھا وہ سب کے دلوں میں ہے، امپورٹڈ وزیراعظم ملک کو شرمندہ کرواتا ہے، یو این سیکریٹری جنرل متاثرین سیلاب کو دیکھنے آئے تھے، شہباز شریف نے سیکریٹری جنرل کو کہا ہم آپ کا پیسہ چوری نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری ہماری مدد کرے تاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی یقینی بنائی جاسکے: وزیراعظم

ان کا کہنا تھ کہ 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، آپ اپنی عزت نہیں کریں گے تو دنیا آپ کی عزت نہیں کرے گی، انہوں نے امریکا جا کر ہمارا کروڑوں روپیہ خرچ کیا، شہباز شریف نے ایک غیر ملکی انٹرویو میں بھی پیسے مانگے، شہباز شریف کو اس لئے نہیں لائے کہ اس میں کوئی خصوصیت تھی، شہباز شریف کو اس لئے لائے تھے کہ یہ سارے حکم مانے گا۔

متعلقہ خبریں