اسلام آباد : ایل او سی کا دورہ کرنے والے سفارتکاروں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تاثرات لوگوں تک پہنچائے اور بہتر انتظامات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ بھی ادا کیا۔
لائن آف کنٹرول کے جورا سیکٹر کا دورہ کرنے والے سفارتکاروں نے ٹوئٹر پر کھل کر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ یورپی یونین کی سفر نے لکھا کہ دورے میں کشمیر کی خوبصورتی دیکھنے کا موقع بھی ملا تنازع سے متاثرہ لوگوں سے بات چیت بھی ہوئی۔ یورپی یونین کی سفیر نے خوبصورت فضائی مناظر اور دورے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
برطانوی ڈیفنس ونگ کے سفارتکار نے ایل او سی پر کتابوں کی دکان پر خاصا وقت گزارا، برطانوی سفارت کار نے پاکستانی جانب ایل او سی پر بھی تعلیم کی سہولیات کی مکمل فراہمی کا مشاہدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کورونا وائرس سے توجہ ہٹانے کے لیئے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہا ہے : وزیر خارجہ
آذربائیجان سفیر کے ٹویٹ سے ایل او سی کے آس پار بھارت کی جانب سے سفارتکاروں کی محفوظ رسائی فراہم نہ ہونے کا معاملہ تازہ ہو گیا۔
آذربائیجان کے سفیر کے ٹویٹ نے یاد کرا دیا بھارت کسی کو ایل او سی کے اصل حقائق جاننے کا موقع ہی نہیں دیتا جبکہ پاکستان نے ہمیشہ سفارتکاروں اور اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو مکمل رسائی و سہولت دی جاتی ہے۔
ترکی و دیگر ممالک کے سفیروں نے بھی ایل او سی کے دورے کی تصاویر ٹویٹ کیں۔ سفارتکاروں کے پیغامات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس چھپانے کو کچھ نہیں۔