جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

صنعتی، زرعی پیداوار میں بہتری اور ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوا ہے : وزارت خزانہ

صنعتی، زرعی پیداوار

اسلام آباد : وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ صنعتی، زرعی پیداوار میں بہتری اور ٹیکس ریونیو، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاشی بحالی اور سرگرمیوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رشکئی اقتصادی زون کا افتتاح، اچھا وقت آنے والا ہے، صبر کریں : وزیر اعظم

رپورٹ کے مطابق صنعتی، زرعی پیداوار میں بہتری اور ٹیکس ریونیو، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ جولائی تا اپریل ترسیلات زر 29 فیصد اضافے سے 24.2 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

ملکی برآمدات 6.5 فیصد اضافے سے 21 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس ایک بار پھر 80 کروڑ ڈالر سرپلس ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس جی ڈی پی کا 0.3 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں