جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

عمران حکومت نے بروقت گیس نہ خرید کر اس قوم کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا : وزیر اعظم

بروقت گیس نہ خرید

اسلام آباد : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگیں بچھانے والوں نے غریب کی کمر توڑ دی، بروقت گیس نہ خرید کر اس قوم کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت موسم سرما میں گیس کی صورتحال پر پیشگی لائحہ عمل بنانے پر اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے گیس کی متوقع طلب کے پیش نظر لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں : گزشتہ حکومت نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، بدترین غفلت کا بوجھ ہمیں اٹھانا پڑا : وزیر اعظم

وزیر اعظم نے کہا کہ عمران حکومت نے کورونا کے دوران تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ نہیں اٹھایا۔ بروقت گیس نہ خرید کر اس قوم کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا۔ گزشتہ حکومت کے بروقت فیصلے نہ کرنے کا خمیازہ آج پورا ملک بھگت رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی بد انتظامی اور غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ معیشت میں بارودی سرنگیں بچھانے والوں نے غریب کی کمر توڑ دی۔

متعلقہ خبریں