لاہور: سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اب اینٹی پاکستان طاقتوں کے مہرے کے طور پر استعمال ہورہا ہے، پی ٹی آئی کی خفیہ فارن فنڈنگ قومی مفادات کیخلاف استعمال کی جارہی ہے۔
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار کیلئے پاکستانیوں کو غلامی کی زنجیریں پہنانا چاہتا ہے، پاکستان میں فارن فنڈنگ کے بل پر زہریلا پروپیگنڈا کیا گیا، دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے کو کپتانی واپس نہیں ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں اس کی قسمت میں تباہی ہے: عمران خان
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران حکومت نے پاکستانیوں کو قرضوں کے ریکارڈ بوجھ تلے دبا دیا، عمران نیازی اب اینٹی پاکستان طاقتوں کے مہرے کے طور پر استعمال ہورہا ہے، پی ٹی آئی کی خفیہ فارن فنڈنگ قومی مفادات کیخلاف استعمال کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی 4 سالہ حکمرانی نے پاکستان کی معاشی بنیادیں ہلادیں، ملکی سالمیت کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں، ظُلم، جھوٹ، سازش اور لوٹ مار کا حساب دیے بغیر جان نہیں چھوٹے گی، فارن فنڈڈ فتنے کا راستہ روکا جائے گا۔