جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

عمران پہلا ڈکٹیٹر سیاستدان ہے، تاریخ ہمیشہ فاشسٹ کے طور پر یاد رکھے گی : امتیاز شیخ

عمران پہلا ڈکٹیٹر

کراچی : صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران پہلا ڈکٹیٹر سیاستدان ہے، جس نے اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کی بناء پر دو اسمبلیوں کو توڑ دیا۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایک ہی مشن ہے کہ ملک میں انتشار اور افراتفری پیدا کرنا ہے۔ پی ٹی آئی آج بھی اقتدار کے لیے 2018 کا سہانا خواب دیکھ رہی ہے، عمران سمجھ لیں، تو اچھا ہے، ان کا سیاسی مستقبل تاریک ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ، فارن فنڈنگ کیس میں عمران کو جیل میں ہونا چاہیئے۔ جمہوریت کی اخلاقی اقدار کی باتیں اپنے اقتدار میں یاد نہیں تھی؟ عمران نے اپنے دور اقتدار میں اپنے سیاسی مخالفین کو جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں بند رکھا۔

یہ بھی پڑھیں : نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کیخلاف عمران خان کا احتجاج کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ اس کا دور اقتدار ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا۔ عمران پہلا ڈکٹیٹر سیاستدان ہے، جس نے اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کی بناء پر دو اسمبلیوں کو توڑ دیا۔ تاریخ اس کو ہمیشہ فاشسٹ سیاستدان کے طور پر یاد رکھے گی۔

وزیر توانائی نے کہا کہ بھٹو کا نام عمران کے منہ سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش ہے۔ عمران صرف جیل کے خوف سے زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے۔ احتجاج کی کال کا حشر بھی لانگ مارچ جیسا ہوگا۔

متعلقہ خبریں