عمران کان نے معافی مانگ لی

این اے 53 ووٹ کی رازداری پامال کرنے کے کیس میں عمران خان نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی تحریری جواب جمع کروا دیا۔

این اے 53 ووٹ کی رازداری پامال کرنے کے کیس میں عمران خان نے تحریری جواب جمع کروا دیا۔ جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

ان کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، مزید ان کا کہنا تھا کہ غیر ارادی طور پر ہونے والی غلطی کے لیے معذرت خواہ ہوں ۔

عمران خان نے کہا کہ میں آئین اور قانون کا احترام کرتا ہوں الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ جاری کردہ نوٹس واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ میں تنہا پولنگ اسٹیشن گیا تھا رش بہت زیادہ تھا. عملے سے پولنگ بوتھ کے بارے میں دریافت کرنے پر پتہ چلا کہ پولنگ بوتھ گرنے کے باعث مہرباہر ہی لگانی پڑی جسکی میڈیا نے فوٹیج بنا لی۔