جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مافیا کا مفاد پاکستان نہیں بلکہ اپنا پیسہ بچانا ہے، عمران خان

لاہور : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مافیا کا مفاد پاکستان نہیں بلکہ اپنا پیسہ بچانا ہے اور انہیں ڈر ہے کہ اگر ہم کامیاب ہوگئے تو ہماری دکانیں بند ہوجائیں گی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سمیت دیگر حکومتی اراکین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لاہور اور پشاور میں اسموگ کے بہت مسائل ہیں اور اسموگ اور ماحولیاتیی آلودگی کے خاتمے کے لیے جامع پلان ترتیب دیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسموگ سے پھیپھڑوں، سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں اور اس سے بزرگ اور بچے زیادہ متاثر ہورہے ہیں،

اسموگ جیسے سنگین مسائل سے نمٹنے کے لیے ماضی میں توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہوا میں سے زیادہ آلودگی گاڑیاں کرتی ہیں اور اس کے لیے ہم نے کچھ فیصلے کیے ہیں،

ہم نے باہر سے درآمد کرنے والے تیل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب ہم یورو 2 کے بجائے یورو 4 درآمد کریں گے جبکہ 2020 کے آخر تک یہ یورو 5 پر چلایا جائے گا۔

موٹرویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانوں میں 1500 فیصد اضافہ

دوران گفتگو ایک صحافی کی جانب سے میڈیا بحران کا سوال کیا گیا جس پر عمران خان نے کہا کہ اس وقت مشکل وقت ہے،

جس سے پاکستان باہر نکل رہا ہے، ہمارا روپیہ ٹھیک ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آرہی ہے، سرمایہ کاری آرہی ہے اور یہ آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے جو بھی میڈیا مالکان اپنے کارکنان کو وقت پر تنخواہ نہیں دیتے اس کی تحقیقات کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک اٹھنے لگا تو پہلے واردات کی گئی کہ فضل الرحمٰن اسلام آباد فتح کرنے آرہا ہیں جبکہ وہ ڈیزل کے پرمٹ فتح کرنے اسلام آباد آئے تھا۔

عمران خان نے کہا کہ مافیا کو ڈر لگا ہوا ہے اگر یہ کامیاب ہوگئے تو ہماری دکانیں بند اور پیسے پکڑے جائیں گے، اس لیے سازش کی جارہی۔

متعلقہ خبریں