جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عمران خان اپوزیشن کو گالیاں دیتے ہیں، انکو اپنا رویہ درست کرنے کی ضرورت ہے: قمر زمان

قمر

اسلام آباد: قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپوزیشن کو گالیاں دیتے ہیں، عمران خان کو اپنا رویہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ کا جی ٹی وی کے پروگرام ’’نیوز نائٹ وِد انیقہ نثار‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بہت سارے سروے صحیح نہیں ہوتے، کسان کو فصلوں کیلئے یوریا کی بوری نہیں مل رہی، مہنگائی کے عالمی عوامل بھی ہوتے ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے مہنگائی ہورہی ہے، حکومت غریب کو ماررہی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت میں بے روز گاری میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے سیکھتے سیکھتے قوم تباہ ہوجائیگی: قمر زمان کائرہ

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپوزیشن کو گالیاں دیتے ہیں، عمران خان کو اپنا رویہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں