جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عمران خان نے پیٹرول مہنگا کرکے مافیا کو فائدہ پہنچایا : بلاول بھٹو زرداری

پیٹرول مہنگا کرکے مافیا

اسلام آباد : بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیٹرول سستا کرا کر ذخیرہ کرایا اور پھر مہنگا کرکے مافیا کو فائدہ پہنچایا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جب عوام کو مزید ریلیف کی ضرورت ہے، پیٹرول مہنگا کرنا غریب دشمنی ہے۔ قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرنے والے ماضی میں معمولی اضافوں پر تنقید کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول کے بعد ایل پی جی بم بھی پھٹ گیا، 5 روپے فی کلو کا اضافہ

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پیٹرول سستا کرا کر ذخیرہ کرایا اور پھر مہنگا کرکے مافیا کو فائدہ پہنچایا۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جب پیٹرول سستا کیا تو قلت پیدا کی گئی اور کم قیمتوں کے ثمرات بھی عوام تک نہ پہنچ سکے۔ پیٹرول سستا ہونے سے ضروریات اشیا سستی نہیں ہوئی تھیں۔ پیٹرول مہنگا ہونے سے مزید مہنگائی ضرور ہوگی، یہی نیا پاکستان ہے۔

متعلقہ خبریں