جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عمران خان، آلو، پیاز کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پارہے، ملک کیا چلائیں گے؟ بلاول بھٹو

عمران خان، آلو، پیاز

کراچی : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کا ہر گزرتا دن مہنگائی کا طوفان لارہا ہے، عمران خان، آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پارہے، ملک کیا چلائیں گے؟

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب ہوش کے ناخن لیں، ملک میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.1 فیصد جبکہ سالانہ شرح 14.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو پی آئی کے مطابق مہنگائی کی شرح 16.6 فیصد جبکہ ایس پی آئی کے مطابق تو ملک میں مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ المیہ یہ ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کا کوئی امکان نہیں، عمران خان کی حکومت کا ہر گزرتا دن مہنگائی کا طوفان لارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب گندم اور گنا پیدا کرنے والا ملک چینی اور آٹا درآمد کرے گا تو کیسے ملک چلے گا؟ رمضان کے مقدس مہینے میں مختصر ہوتے افطار کے دستر خوان عمران خان کی نااہلی کی داستانیں سنارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تباہی سرکار سے کچھ بھی نہیں سنبھل رہا، عوام پر مہنگائی کا بم گرایا دیا گیا ہے : شیری رحمان

پی پی چیئرمین نے کہا کہ عوام عمران خان کو مہنگائی کی دہائیاں دے رہے ہیں، مگر خان صاحب اپنی تعریف کے علاوہ کچھ سننے کو تیار نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھ کہ سندھ حکومت نے کمرتوڑ مہنگائی کے دنوں میں بے نظیر مزدور کارڈ کا اجرا کرکے غریبوں کے زخموں پر مرہم رکھا ہے۔ تاریخ گواہ رہے گی کہ جب عمران خان مہنگائی کی قیامت ڈھارہے تھے تو پی پی پی مزدوروں کو بے نظیر کارڈ جاری کرکے ریلیف مہیاء کررہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق میں حکومت بناکر ملک بھر کے مزدوروں کے لئے بے نظیر کارڈ جاری کرے گی۔ عمران خان، آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پارہے، ملک کیا چلائیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ تیل، گھی، چینی، آٹے، دالوں، پھلوں، سبزیوں اور گوشت سمیت وہ کون سی ایسی شے ہے کہ جس کی قیمت میں اضافہ نہ ہوا ہو۔

متعلقہ خبریں