جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا وائرس سے جنگ قوم جیتےگی: وزیراعظم

کورونا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نمٹنے کے لیے قوم کو متحد ہونا ہوگا افراتفری سے زیادہ نقصان ہوگا اگلے  ڈیڑھ ماہ میں خود نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے بعد گفتگو میں ان کا کہنا تھا کورونا کے معاملے کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں گے اورچین کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں گے

جبکہ جو بھی صورتحال ہوگی عوام کے سامنے رکھیں گے۔

کورونا سے متعلق سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چار سے پانچ فی صد مریضوں کو اگر انتہائی ںگہداشت کی ضرورت پیش آئی تو صورت حال خراب ہوگی

ایرانی صدر کا وزیراعظم کو خط،امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے درخواست

اس کا مقابل کرنے کے لیے تیاری کررہے ہیں۔ دنیا کے تجربے سے ثابت ہوا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سماجی سطح پر فاصلہ رکھنے کی حکمت عملی مؤثر ثابت ہوئی ہے عوام پُر ہجموم مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

انہوں ںے کہا کہ علامات ظاہر ہونے پر متاثرہ شخص خود کو گھر تک محدود کرلے،  وائرس کے ایک دم بڑھنے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔ ماہرین کی رائے ہے کہ  درجہ حرارت بڑھنے سے وائرس کے اثرات کم ہوجائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی صورت میں پیش آنے والے معاشی چیلنجز سے مقابلے کے لیے منگل کو معاشی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں